لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں اتوار کو ہزاروں مظاہرین نے عدم مساوات کے خلاف تحریک کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت سانتیاگو کے سینٹرل اسکوائر پر احتجاج کیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے دو گرجا گھروں کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔
5
بیشتر مظاہرین نے کرونا کی وبا کی وجہ سے ماسک پہن رکھے تھے۔ اکثر مظاہرین بینرز پکڑے ناچ گا رہے تھے۔ جب کہ پولیس بھی پلازہ اٹالیہ سے پیچھے پوزیشن سنبھالے کھڑی تھی۔
6
پرتشدد احتجاج کے بعد ملک کے صدر سباستین پنیرا نے مظاہرین سے پر امن رہنے اور کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
7
سان تیاگو کے ایک علاقے میں فٹ بال کے شائقین کے مابین بھی جھڑپیں ہوئیں جب کہ مظاہرین نے پلازہ اٹالیہ میں ایک مجسمے کو سرخ رنگ سے بھی پینٹ کر دیا۔
8
مظاہرین نے سینٹرل اسکوائر پہنچنے والے ایک نزدیکی علاقے کے کمیونسٹ میئر کو بھی احتجاج سے نکال باہر کیا اور ریفرنڈم کے دوران شہریوں سے نئے آئین کے حق میں ووٹ دینے کا مطالبہ کیا۔