انڈونیشیا میں مزدوروں کے حوالے سے قانون سازی اور قوانین میں اصلاحات کے خلاف دارالحکومت جکارتہ سمیت کئی شہروں میں طلبہ اور مزدوروں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سیکیورٹی اہل کاروں نے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔
انڈونیشیا: لیبر قوانین میں اصلاحات کے خلاف احتجاج
5
پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے فائر کیے، جس سے ہر جانب آنکھوں میں چبھن پیدا کرنے والا دھواں پھیل گیا۔
6
ملک کے متعدد شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
7
حکام نے مظاہرین پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
8
دارالحکومت جکارتہ میں متعدد سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ جب کہ ایک پولیس اسٹیشن کو بھی نذر آتش کیا گیا۔