راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف چوتھے دن ہی کامیابی اپنے نام کر لی۔ بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست ہوئی۔ کھیل کے تیسرے روز پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ نے ہیٹرک کی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ یوں انہوں نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے۔
پہلا ٹیسٹ پاکستان کے نام، نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

5
بنگلہ دیشی کرکٹر لٹن داس کی وکٹ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مومن الحق کے بعد ایک مرتبہ پھر خوشی کے اظہار کا موقع دیا۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

6
محمد متھن پاکستانی بالر یاسر شاہ کی بالنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے کئی بار چوکے اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

7
پاکستان نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے تھے۔ مہمان ٹیم اس ہدف کو حاصل نہیں کرسکی اور میچ ایک اننگز اور 44 رنز سے پاکستان کی فتح کا سبب بن گیا۔

8
میچ کے چوتھے روز مومن الحق کا آؤٹ ہونا تھا کہ بنگلہ دیش کی پے در پے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ پوری ٹیم 168 رنز تک ہی محدود رہی۔