وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود اور مارگلہ کی پہاڑیوں میں واقع چند غاروں میں بودھ بھکشوؤں کی تاریخ سانس لیتی محسوس ہوتی ہے۔ ان غاروں کو صدیوں پہلے دنیا کی بھیڑ بھاڑ سے دور جنگلوں اور پہاڑوں میں آکر نروان کے متلاشیوں نے آباد کیا تھا اور ان کے چلے جانے پر کئی ہندو سادھو یہاں دھونی رماتے رہے۔ (تحریر و تصاویر: ناصر محمود)
مارگلہ کی پہاڑیوں میں 'سانس لیتی تاریخ'
5
اسلام آباد کے مقامی لوگ بھی اکثر یہاں سیر کے لیے آتے ہیں
6
پہاڑ کے اس حصے پر بننے والے قدرتی نقش کئی موسموں اور استبدادِ زمانہ کی کہانی سناتے ہیں
7
یہاں برگد کے سیکڑوں سال پرانے درخت بھی ہیں۔
8
پانی اپنا راستہ بنانا جانتا ہے۔ یہاں بھی پہاڑوں میں سے ایک چشمہ بہتا ہے جس کے اخراج پر مقامی لوگوں نے ایک پکا تالاب بنا دیا تھا۔