روس کی فضائی کمپنی ’ایروفلوٹ‘ کے ایک جہاز میں فضا میں بلند ہونے کے فوراً بعد آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث طیارے میں سوار 41 مسافر ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد جہاز کو ماسکو کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
روس: اُڑان بھرتے ہی طیارے میں آتشزدگی 41 افراد ہلاک
5
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوخوئی سوپر جیٹ 100 جہاز کی ماسکو کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران اُس کا زیادہ تر پچھلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔
6
تحقیقات کاروں کے مطابق ابھی جہاز کے اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
7
جہاز میں آگ لگنے کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
8
مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لئے جلتے جہاز سے نکلنے کے لیے ہنگامی راستے کا استعمال کیا۔