رسائی کے لنکس

ڈیموکریٹس کنوینشن میں برنی سینڈرز کے حامیوں کا احتجاج

ڈیموکریٹک پارٹی کے چار روزہ کنونشن پیر کو فلاڈیلفیا میں شروع ہوگیا ہے جس میں ہیلری کلنٹن کو نومبر 2016ء میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پارٹی کا باقاعدہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ کنونشن کے پہلے روز ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے سابق امیدوار برنی سینڈرز کے حامیوں نے ہال کے باہر مظاہرہ کیا جب کہ ہال کے اندر بھی برنی سینڈرز کے حامی مندوبین ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ سینڈرز کے حامی ڈیموکریٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران کی حال ہی میں سامنے آنے والی ان ای میلز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ پارٹی کے کئی اعلیٰ عہدیداران انتخابی مہم کے دوران برنی سینڈرز کے خلاف ہیلری کلنٹن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG