رسائی کے لنکس

امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں جمعرات کو شدید برفانی طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ طوفان کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکیں بند جب ک کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کولوراڈو کے مختلف علاقوں میں 30 سینٹی میٹر سے زیادہ برف پڑی ہے۔ شدید موسم کے سبب کئی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی بند کر دیے گئے۔ ریاست میں آئندہ آنے والے دنوں میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔


XS
SM
MD
LG