امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے تمام شہریوں کو باغیوں کے زیر قبضہ علاقے بور سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکی شہری اور اس کے دیگر "اتحادی ملکوں" کے لوگ بور سے اقوام متحدہ اور امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دارالحکومت جوبا پہنچ گئے۔ اتوار کو صدر براک اوباما نے کانگریس کو بتایا کہ جنوبی سوڈان میں امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے وہ "شاید مزید کارروائی کریں۔"
جنوبی سوڈان میں لڑائی، غیر ملکی شہریوں کا انخلا

7
جنوبی سوڈان کی تنصیبات سے روزانہ دو لاکھ 45 ہزار بیرل تیل نکالا جاتا ہے جو ملک کی اہم درآمدات کے علاوہ خوراک اور حکومت کی محصولات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

8
اقوام متحدہ کے مطابق سینکڑوں لوگ اب تک کی لڑائی میں ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جنوبی سوڈان کی دس میں سے پانچ ریاستوں سے لگ بھگ 62,000افراد اپنے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

9
اب تک یہاں ہونے والے جھڑپوں میں پانچ سو افراد ہلاک اور سات سو کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں یہاں خانہ جنگی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

10
لڑائی کی وجہ سے گھر چھوڑنے والوں میں سے لگ بھگ 42,000 ہزار اقوام متحدہ کی تنصیبات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔