اسپین کے شہر پامپلونا میں ہر سال 6 سے 14 جولائی تک 'سان فرمن' میلہ منایا جاتا ہے۔ اس میلے کی پہچان بیلوں کی دوڑ ہے جس کے دوران بیل شہر کی تنگ گلیوں میں دوڑتے ہیں اور کم از کم نصف ٹن وزنی ان جانوروں کے سامنے شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی بھاگ رہی ہوتی ہے۔
بیلوں کے ساتھ دوڑنے کا روایتی میلہ
1
اصل میں یہ میلہ ایک مذہبی تہوار تھا جو حالیہ چند برسوں میں ایک میلے کی سی صورت اختیار کر گیا ہے۔
2
اس روایتی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں افراد پامپلونا پہنچتے ہیں۔
3
ان بھینسوں کے آگے دوڑنے والے روایتی سفید لباس اور سرخ رنگ کا رومال لیے ہوتے ہیں۔
4
اس روایتی مگر جنونی دوڑ میں بھینسوں کو چھونے پر پابندی عائد ہوتی ہے اور بس جھانسا دے کر بچنا ہوتا ہے۔