اسپین میں بیلوں کے سامنے دوڑنے کے سالانہ روایتی تہوار "سان فرمن" کا انعقاد ہوا۔ پیر کو ہونے والی اس دوڑ میں چار لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اسپین کے مختلف حصوں میں یہ تہوار منایا جاتا ہے لیکن شمالی شہر پامپلونا میں اس دوڑ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں جس کی وجہ سے ارنسٹ ہیمنگوے کے شہرہ آفاق ناول " دی سن آلسو رائز" میں یہاں کا تذکرہ ہے۔
اسپین: بیلوں کے سامنے دوڑنے کا تہوار
9
فیسٹول کے دوران سیکڑوں مقامی اور غیر ملکی منچلے روزانہ صبح پامپلونا کی تنگ پتھریلی گلیوں میں بپھرے ہوئے بیلوں کے ریوڑ کے آگے آگے دوڑتے ہیں۔
10
ایک ہفتے تک جاری رہنے والا یہ فیسٹول اسپین کے دیگر شہروں میں بھی منعقد ہوتا ہیں۔