بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو روزہ ہڑتال کے پہلے روز بدھ کو معمولاتِ زندگی معطل رہے۔ ہڑتال بھارت کے آئین کی دفعہ 35 اے کو منسوخ کرانے کی مبینہ کوششوں کے خلاف کی جا رہی ہے جس کے تحت ریاست کے باشندوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ ہڑتال کی اپیل استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والے کشمیری قائدین کے اتحاد 'مشترکہ مزاحمتی قیادت' نے کی ہے۔
تصاویر: بھارتی کشمیر میں ہڑتال سے معمولاتِ زندگی معطل

5
ہڑتال کی اپیل کے پیشِ نظر سرینگر اور وادئ کشمیر کے دوسرے علاقوں میں دکانیں اور دوسرے کاروباری مراکز بند ہیں۔

6
سرینگر میں ہڑتال کے دوران ممکنہ عوامی مظاہروں کو روکنے کے لیے اضافی سکیورٹی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

7
سرینگر کے ایک علاقے میں حفاظتی دستوں نے سڑک پر خار دار تار بچھا کر لوگوں کی نقل و حرکت مسدود کر دی ہے۔

8
ایک شہری حفاظتی اہلکاروں سے دودھ لانے کے لیے ایک ایسے علاقے میں جانے کی اجازت مانگ رہا ہے جو کرفیو سے مستثنیٰ ہے۔