کرونا وائرس، خانہ جنگی اور اقتصادی بحران کے باوجود شام میں اتوار کو پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر ماسک پہنے بغیر ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران انتظامیہ نے سماجی دوری کا بھی خاص انتظام کیا تھا۔
شام: وبا کے دنوں میں پارلیمانی انتخابات
9
انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کے دوران کرونا وائرس کے سبب سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا۔ ووٹرز کو ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا تھا لیکن پھر بھی کئی ووٹرز ماسک کے بغیر پولنگ اسٹیشنز پہنچے۔
10
احتیاطی تدابیر کے تحت ہر ووٹر کا پولنگ اسٹیشن میں جانے سے قبل جسمانی درجہ حرارت چیک کیا گیا۔