آسٹریلیا میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ بدھ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کینبرا میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں فتح پاکستان ٹیم کے نام رہی۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے جیت گیا
9
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ 'بی' میں شامل ہے جس میں اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔