تائیوان میں مسافر ٹرین حادثے میں 48 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعے کو حادثے کا شکار ہونے والی ایکسپریس ٹرین میں تقریباً 500 افراد سوار تھے۔ اسے تائیوان میں گزشتہ 40 برسوں کے دوران ہونے والا بدترین ٹرین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تائیوان میں مسافر ٹرین کو حادثہ، 48 افراد ہلاک
5
امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی تائیوان کی نیشنل فائر سروس نے 48 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
6
ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا نوجوان ڈرائیور بھی شامل ہے جس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔
7
حادثے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے تاہم فوری طور پر کسی قانونی کارروائی یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ دوسری جانب اپنی ایک ٹوئٹ میں تائیوان کے صدر تائی اینگ وین نے کہا ہے کہ متاثرہ مسافروں اور ریلوے کے عملے کی امداد کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔