تھائی لینڈ کے جزیرے کو لوسن کے نزدیک سمندر کی تہہ سے مچھلی پکڑنے والا بڑا جال نکالا گیا ہے۔ اس جال کے نیچے مونگے کی چٹانیں تھیں جنہیں اس جال کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا تھا۔ مونگے کی چٹانیں سمندر کی تہہ کا ایک ایسا نظام ہوتی ہیں جنہیں سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے۔ جال نکالنے کے لیے کس طرح کی کوششیں کی گئیں، دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔۔
تھائی لینڈ: سمندر سے جال نکالنے کے لیے خصوصی آپریشن
1
تھائی لینڈ کے سمندر سے پرانا جال نکالنے کے لیے کیے گئے آپریشن میں 40 غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔
2
تھائی لینڈ میں ساحلی وسائل پر تحقیق کرنے والے مرکز کے محققین نے آپریشن کے دوران رائل تھائی نیوی کی مدد حاصل کی۔
3
سمندر کی تہہ سے نکالا جانے والا یہ جال 2750 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا تھا۔
4
جال کو سطح پر لانے کے لیے ہوا سے بھرے ہوئے پلاسٹک کے بڑے تھیلے اس کے ساتھ باندھے گئے۔