تھائی لینڈ کے جزیرے کو لوسن کے نزدیک سمندر کی تہہ سے مچھلی پکڑنے والا بڑا جال نکالا گیا ہے۔ اس جال کے نیچے مونگے کی چٹانیں تھیں جنہیں اس جال کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا تھا۔ مونگے کی چٹانیں سمندر کی تہہ کا ایک ایسا نظام ہوتی ہیں جنہیں سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے۔ جال نکالنے کے لیے کس طرح کی کوششیں کی گئیں، دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔۔
تھائی لینڈ: سمندر سے جال نکالنے کے لیے خصوصی آپریشن
9
غوطہ خوروں کے مطابق سمندر کی تہہ میں بیٹھ جانے والے ایسے پرانے جال ایک بڑا مسئلہ ہیں۔
10
ہر سال سمندر کی تہہ میں بیٹھ جانے والے ایسے بڑے جال نکالنے کے لیے غوطہ خوروں کی مدد لی جاتی ہے۔
11
تھائی لینڈ کی رائل نیوی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں غوطہ خوروں کی جانب سے متاثرہ مقام کی لی گئی تصاویر سے بھی بہت مدد ملی۔