رسائی کے لنکس

ٹوکیو اولمپکس: میڈل کے حصول کے لیے سخت مقابلے

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس جاری ہیں۔ 23 جولائی سے شروع ہونے والا کھیلوں کا یہ عالمی میلہ آٹھ اگست تک جاری رہے گا۔ ٹوکیو اولمپکس میں باسکٹ بال، تیراندازی، بیڈمنٹن، باکسنگ، سائیکلنگ، ڈائیونگ، فٹ بال، ہاکی، گالف، جوڈو، کراٹے، سوئمنگ، شوٹنگ، ٹیبل ٹینس اور ٹینس سمیت مجموعی طور پر 46 کھیلوں میں کھلاڑی ایک دوسرے کے مدِمقابل ہیں۔ اتوار کی سہ پہر تک پوائنٹس ٹیبل پر چین پانچ سونے، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت کر مجموعی طور پر نو میڈلز کے ساتھ سرِ فہرست تھا جب کہ تمغوں کے حساب سے دوسرا نمبر امریکہ کا ہے جس نے اتوار تک دو سونے، دو چاندی اور چار کانسی کے تمغے حاصل کیے تھے۔ ٹوکیو اولمپکس کے مختلف کھیلوں کی تصویری جھلکیاں دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔

XS
SM
MD
LG