یونان میں منگل کو دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مسافر ٹرین لاریسا شہر کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرائی تھی جس کے سبب مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ابتدائی دو بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرین رات ساڑھے سات بجے ایتھنز سے تقریباً 350 مسافروں کو لے کر ملک کے شمالی شہر تھیسالونیکی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق حادثے میں لگ بھگ 85 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یونان میں خوف ناک ٹرین حادثہ

5
مسافر ٹرین لاریسا شہر کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرائی تھی۔

6
حادثے کے سبب مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ابتدائی دو بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

7
حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

8
فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق اندھیرے کی وجہ سے انہیں آگ بجھانے کے عمل میں دشواری کا سامنا رہا۔