پاکستان کو ایک الگ پہچان اور شہرت دینے والا فن " پاکستانی ٹرک آرٹ' دنیا بھر میں خوب نام پیدا کررہا ہے جس سے پاکستان کا ایک مثبت اور خوب صورت چہرہ دنیا بھر میں روشناس ہو رہا ہے۔ سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے بڑے بڑے ٹرکوں کو خوب صورت ڈیزائنوں، پھول پتیوں اور مختلف نقش و نگار بناکر ٹرک آرٹ کی صورت میں ڈھالا جاتا ہے۔ کراچی کے ٹرک آرٹسٹ حیدر علی کا کہنا ہے کہ ہمیں دنیا بھر میں اس آرٹ نے خوب پذیرائی دلوائی ہے بھارتی شہری کہتے ہیں جیسے انڈیا کا بالی ووڈ مشہور ہے ویسے ہی پاکستان کا ٹرک آرٹ دنیا میں مقبول ہے۔ تحریر و تصاویر : شائستہ جلیل
دنیا بھر میں مشہور 'پاکستانی ٹرک آرٹ'
5
خوب صورت رنگوں کی مدد سے بنائے گئے ٹرک آرٹ کے نمونے
6
کراچی: ٹرک کے ورکشاپ میں ایک آرٹسٹ قدرتی مناظر بناتے ہوئے
7
ٹرک آرٹ کے نمونے جس میں قدرتی مناظر، پرندوں اور خوبصورت نقش و نگار سے ٹرک کو سجایا گیا ہے
8
ٹرک آرٹ کی محنت سے پرانے سے پرانے ٹرک پر ایسے خوبصورتی سے سجایاجاتا ہے کہ یہ تمام ٹرک نئے جیسے معلوم ہوتے ہیں۔