جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک پرہجوم مارکیٹ میں خریداری میں مصروف لوگوں پر ٹرک چڑھ دوڑا جس سے کم ازکم 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا لیکن ٹرک میں موجود ایک دوسرا شخص ہنگامی طبی امداد کے دوران موت کا شکار ہو گیا۔
برلن: کرسمس مارکیٹ میں ٹرک نے لوگوں کو کچل دیا
5
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت جائے وقوع پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
6
اس حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
7
جائے وقوع سے آنے والے ویڈیو مناظر میں کئی سٹالوں کو تباہ ہوئے اور متعدد افراد کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے۔
8
واقعے میں استعمال ہونے والے ٹرک پر پولینڈ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔