ترکی میں مقامی حکومت کے انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان کی جماعت اے کے پارٹی کو استنبول میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اپوزیشن نے 54 فیصد ووٹوں کی واضح برتری سے یہاں انتخابات جیت لیے ہیں۔
ترک صدر کی جماعت کو استنبول کے انتخابات میں شکست
9
امام اوغلو نے کہا کہ ہم اس شہر میں جمہوریت مضبوط کریں گے، ہم یہاں انصاف لائیں گے، اس شہر کو ترقی دیں گے یہ میرا وعدہ ہے۔
10
واضح رہے کہ 7 مئی کو ترک الیکشن کمیشن نے استنبول میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔
11
رجب طیب اردوان کی جماعت نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اسے لیے یہاں دوبارہ الیکشن ہوئے۔
12
اپوزیشن کی اس کامیابی کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔