یوکرین کے مشرقی علاقوں میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔ نیٹو نے روس سے کہا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں ’’غیر قانونی فوجی آپریشن‘‘ روک دے، جو کہ اس ملک میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے راسموسن نے یہ بیان جمعہ کو برسلز میں یوکرین کے بگڑتے ہوئے حالات سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کہی۔
مشرقی یوکرین میں صورت حال بدستور ’کشیدہ‘
10
یوکرین اور مغربی ممالک یہ کہتے آئے ہیں کہ روس مشرقی یوکرین میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے لیکن ماسکو ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔