برطانیہ نے افغانستان میں اپنا آخری فوجی اڈہ بھی افغان فورسز کے حوالے کر دیا۔ صوبہ ہلمند میں کیمپ بیسچین کے نام سے یہ اڈہ افغانستان میں برطانوی افواج کا مرکزی ’بیس‘ رہا ہے۔
ہلمند میں فوجی اڈے کا کنٹرول افغان افواج کو منتقل
5
برطانوی وزیر دفاع نے افغانستان میں خدمات سر انجام دینے والے اپنے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
6
ایسے میں جب ملک سے فوجوں کا انخلا جاری ہے، دسمبر کے بعد ملک میں 12000 غیر ملکی فوجی موجود رہیں گے۔
7
برطانیہ نے ہلمند کی کمان اپریل میں امریکی فوجیوں کے حوالے کر دی تھی اور حالیہ مہینوں میں تمام فوجی سازوسامان ملک واپس بھجوایا جا رہا ہے۔
8
کیمپ سے امریکی پرچم کو طے شدہ وقت پر نیچے اتار لیا گیا۔