افغانستان میں بگرام ائیر بیس آمد پر امریکہ کے وزیر دفاع چیک ہیگل نے اپنے 28 سالہ ایک فوجی بووی برگڈل کی رہائی کے بدلے پانچ افغان شدت پسندوں کو چھوڑنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ برگڈل کو 30 جون 2009ء کو افغانستان سے اغواء کیا گیا تھا اور انھیں پاکستانی سرحد کے قریب پرامن طور پر امریکہ کی اسپیشل فورسز کے حوالے کیا گیا۔
چیک ہیگل کی بگرام ائیر بیس پر فوجیوں سے ملاقات
5
بگرام ائیر بیس پر وزیر دفاع چیک ہیگل امریکی فوجیوں سے بھی ملے۔
6
چیک ہیگل افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
7
امریکی وزیر دفاع کے ہمراہ افغانستان میں تعینات امریکی سفیر جیمز کننگھم۔
8
افغانستان میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجی سے چیک ہیگل مل رہے ہیں۔