امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ امریکہ میں دوا ساز کمپنی 'فائزر' اور 'بائیو این ٹیک' کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جا رہی ہے۔ حکام پر اُمید ہیں کہ رواں ہفتے کے اختتام تک ویکسین کی 29 لاکھ مزید خوراکیں دستیاب ہوں گی۔
امریکہ میں کرونا وائرس ویکسین لگانے کی مہم جاری
5
امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کو جمعے جب کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کو آئندہ ہفتے ویکسین لگائی جائے گی جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معالجین کے مشورے کے بعد ویکسین لگائی جائے گی۔
6
حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنا اس وقت ممکن ہو گا جب 70 فی صد کے لگ بھگ امریکیوں کو ویکسین لگ جائے گی۔
7
امریکہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔
8
ابتداً طبی عملے اور نرسنگ ہومز میں مقیم معمر افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔