اخباروں کی شہ سرخیوں میں بائیڈن کے چرچے
صدر ٹرمپ کے حامیوں کا احتجاج
ہفتے کو ایک طرف جو بائیڈن کے حامیوں نے جیت کا جشن منایا تو دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی احتجاج کرتے رہے۔ ریاست کیلی فورنیا میں صدر ٹرمپ کے حامیوں نے ایک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے انتخابات میں فراڈ سے متعلق پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے۔
امریکہ کی سڑکوں پر بائیڈن اور کاملا کی فتح کا جشن
امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کی کامیابی پر ان کے حامیوں نے ہفتے کو خوب جشن منایا۔ مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکلے، ریلیاں نکالیں، نعرے بازی کی اور جو بائیڈن کا فاتحانہ خطاب سنا۔ کچھ خواتین بائیڈن کا خطاب سن کر فرطِ جذبات سے رو پڑیں۔
جو بائیڈن کی وکٹری اسپیچ