امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک سرکاری عمارت میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ورجینیا بیچ نامی شہر کی بلدیہ کے دفتر میں جمعے کو ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔
تصاویر: ورجینیا کی سرکاری عمارت میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
9
پولیس نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔
10
دفتر میں فائرنگ کے اس واقعے کو امریکی تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
11
ورجینیا کے گورنر رالف نارتھم نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔