رسائی کے لنکس

وارث شاہ کی یادیں

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں قائم وارث شاہ میموریل کمپلیکس معروف پنجابی شاعر سید وارث شاہ کی یادگار ہے۔ اس کمپلیکس میں وارث شاہ کا مزار، باغ، مہمان خانہ اور لائبریری ہے۔ کمپلیکس کی دیواروں پر پنجاب کی ثقافت کا عکس دکھائی دیتا ہے۔ وارث شاہ کے کلام سے محبت رکھنے والوں کے لیے یہ کمپلیکس کسی جنت سے کم نہیں۔ کیوں کہ یہاں انہیں وارث شاہ پر لکھی گئی کتابوں کے مجموعے کی وسیع کلیکشن ملتی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے داستان گو یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے آتے ہیں اور ہر جمعرات کو زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ وارث شاہ کے عقیدت مند ان کے مزار پر دھاگے باندھ کر منتیں بھی مانگتے ہیں۔ دیکھیے وارث شاہ کمپلیکس کی چند جھلکیاں۔

XS
SM
MD
LG