رسائی کے لنکس

چلی میں ہیٹ ویو سے آتش زدگی، 99 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ

جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ہیٹ ویو کے سبب لگنے والی آگ ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں تک پہنچ چکی ہے جس کے سبب حکومت نے ہفتے کو کئی علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آگ سے اب تک کم از کم 23 افراد ہلاک اور 979 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 11 سو زائد افراد پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ حکام کے مطابق آگ سے اب تک 99 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ ہو چکا ہے۔ سرکاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 231 مقامات پر لگی آگ میں سے 80 مقامات پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جب کہ 151 مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔


XS
SM
MD
LG