گولڈن گلوب 2023 کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل کو کیلی فورنیا کے بیولی ہلٹن ہوٹل میں 80 ویں گولڈن گلوبز کی تقریب منعقد ہوئی جہاں بہترین ہدایت کار، فلم ساز اور فن کاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ شو کی میزبانی امریکی کامیڈین جیریڈ کارمائیکل نے کی جب کہ اسے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک 'این بی سی' اور پی کاک چینل نے براہِ راست نشر کیا۔
گولڈن گلوبز 2023 کی تصویری جھلکیاں
13
بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ 'بلیک پینتھر: وکانڈا فورایور' کے لیے اینجیلا بیسیٹ کے نام رہا۔