رسائی کے لنکس

مالم جبہ کے برف پوش پہاڑ پر اسپورٹس فيسٹیول

خيبر پختونخوا کے پُر فضا ضلعے سوات کے سياحتی مقام مالم جبہ ميں ونٹر اسپورٹس فيسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تين روزہ فيسٹیول کا آغاز جمعہ 17 جنوری کو ہوا۔ محکمہ سياحت کے مطابق فيسٹيول کے انعقاد کا مقصد سير و سياحت کو فروغ دينے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزير سياحت عاطف خان کے مطابق وہ دنيا کو پيغام دينا چاہتے ہيں کہ پاکستان سياحت کے لیے پُر امن ملک ہے اور لوگ بلا خوف يہاں کا رُخ کر سکتے ہيں۔
شدت پسندوں نے 2008 ميں مالم جبہ ميں نہ صرف پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) ہوٹل کو نذر آتش کر ديا تھا بلکہ چیئر لفٹ کو بھی تباہ کر ديا تھا۔ فيسٹيول ميں اسکيئنگ کے علاوہ آئس ہاکی، کرالنگ، اسنو ٹيوب اسکيٹنگ سميت متعدد مقابلوں کا انعقاد کيا گيا۔ اس کے علاوہ روایتی موسيقی کے ساتھ ساتھ رباب کا بھی اہتمام تھا تاکہ سياح اپنے سفر سے خوب لُطف اندوز ہو سکيں۔ مالم جبہ سطح سمندر سے نو ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر ہے۔ مالم جبہ پاکستان ميں نلتر کے بعد دوسرا بڑا اسکيئنگ ريزورٹ ہے جہاں ہر سال بڑی تعداد ميں ملکی اور غير ملکی سياح آتے ہيں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG