تصاویر: گورنر ہاؤس لاہور عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا
گورنر ہاوس لاہور کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
گورنر ہاوس، شاہراہ قائداعظم پر واقع ہے۔
گورنر ہاوس کا کل رقبہ گیارہ سو کنال ہے۔
اس میں شہریوں کو داخلے کے لیے گرین سگنل دے گیا ہے۔
گورنر ہاؤس کی عمارت اہم تاریخی ورثہ ہے۔
گورنر ہاوس لاہور میں داخل ہوتے ہی لمبی سڑک اور دونوں اطرف گھنے درخت خوش آمدید کہتے ہیں۔
گورنر ہاوس کی عمارت کے مرکزی دروازے پر ایک توپ نصب ہے۔
عمارت کے چاروں اطراف خوبصورت سرسبز بڑے میدان ہیں۔
ایک طرف کا میدان بچوں کے لیے مختص ہے۔
گورنر ہاوس کی عمارت سفید رنگ کی ہے، جو ہر دیکھنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
اس میں ایک بارہ دری اور جھیل بھی موجود ہے۔
جھیل کے سبز پانی میں بطخیں چہچہا رہی ہیں۔
جھیل کے ایک طرف چھوٹا چڑیا گھر موجود ہے۔
جس میں ہرن، مور، دیسی مرغیاں، کبوتر اور دیگر جانور موجود ہیں۔
گورنر ہاوس لاہور میں ایک مصنوعی آبشار بھی بنائی گئی ہے۔
گورنر ہاوس کے مرکزی دروازے پر حکومت پنجاب کا مونوگرام لوہے سے بنایا گیا ہے۔
مرکزی دروازے میں ایک فوارہ بھی نصب کیا گیا ہے۔
گلاب کے پھولوں کا کھیت بھی گورنر ہاوس کا حصہ ہے۔