کرسمس کا جشن، خوشیوں کے سنگ
پوپ فرانسس 'بے بی جیزز' کے مجسمے کو چوم رہے ہیں۔
کرسمس کے موقع پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس سینٹ پیٹرز بسیلیکا، ویٹیکن میں ہونے والے دعائیہ تقریب میں شریک ہیں۔
استنبول کے سینٹ اینٹوان چرچ میں مسیحی عبادت گزار کرسمس کی تقریبات میں موجود ہیں۔
بینکاک کے ہولی ریدومر چرچ میں بھی عبادت کی جا رہی ہے۔ بینکاک میں بھی کرسمس ایسے انداز میں منایا گیا کہ لوگ سب دکھ درد بھول کر اس کی خوشیوں میں مگن ہو گئے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسلام آباد میں واقع فاطمہ چرچ کا ایک منظر زیر نظر تصویر میں نمایاں ہے۔
اسلام آباد کے فاطمہ چرچ میں لوگ کرسمس کے موقع پر عبادات میں مصروف ہیں۔
اسرائیلی شہر بیت اللحم کے چرچ میں رات کے 12 بجتے ہی دعائیہ تقریبات کا آغاز ہوا۔ پیربیٹیستا پیزابالا نامی یہ چرچ مسیحی عقائد کے مطابق عین اسی جگہ تعمیر کیا گیا ہے جہاں حضرت عیسیٰ پیدا ہوئے تھے۔
بیت اللحم میں واقع چرچ مپیربیٹیستا پیزابالا میں کرسمس کی تقریب کا ایک اور منظر۔
کرسمس سے ایک رات قبل مغربی کنارے میں واقع شہر بیت اللحم میں سیکڑوں افراد حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے منسوب چرچ کے باہر جمع ہوئے جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی اس میں شرکت کی۔
بدھ کی صبح ویٹیکن میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید کا دامن نہ چھوڑیں، دوسروں کے لیے مثال بنیں۔ کسی سے اچھا سلوک روا رکھنے کے لیے اس کے اچھے ہونےکا انتظار نہ کریں۔
کرسمس سے ایک رات قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لوریڈا کے ایک چرچ بھی گئے اور بعد میں فلوریڈا کے ہی ایک ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھایا۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں سانتا کلاز کے روپ میں موجود ایک شخص بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کر رہا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پھول بیچنے والا دکان دار کرسمس ٹری سجا رہا ہے۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سینٹ سیبسٹین چرچ میں شہر کے آرک پشپ میلکم رنجیت دعائیہ تقریب میں شامل ہیں۔ یہ ان تین گرجا گھروں میں سے ایک ہے جس پر ایسٹر کے موقع پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔