گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے 20 برس مکمل

امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگان میں ہونے والی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

یادگاری تقاریب میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے۔

محکمۂ دفاع کی عمارت بھی حملوں کا نشانہ بنی تھی۔ اس پر امریکہ کا ایک بڑا پرچم لہرایا گیا۔

نیو یارک میں پولیس اس پرچم کو بھی تقریب میں لائی جو 11 ستمبر 2001 کو حملوں کے وقت ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر آویزاں تھا۔
امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے فلائٹ 93 کے ہلاک شدگان کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کیا۔
گیارہ ستمبر 2001 کے میموریل پر لوگوں نے امریکہ کے پرچم اور پھول بھی رکھے تھے۔
تقاریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور بل کلنٹن اور براک اوبامہ سمیت کئی اہم شخصیات شریک تھیں۔
امریکہ میں جس وقت حملے ہوئے اس وقت جارج بش صدر تھے۔ انہوں نے بھی فلائٹ 93 کے ہلاک شدگان کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کیا۔
تقاریب میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔