امریکہ: جمعرات کو ’تارکین وطن کے بغیر دن‘ منایا گیا

تارکینِ وطن کے بغیر ایک دِن: کارلوس شاویز اپنے ریستوران میں خود ہی کچن سنبھالے ہوئے ہیں۔ ریاست جورجیا کے شہر ایٹلانٹا میں ہسپانوی گروپ نے جمعے، یکم جولائی، 2011ء کو کاروبار بند رکھنے اور اپنی برادری سے کام نہ کرنے اور خریداری پر نہ نکلنے کی کال دی تھی (فائل فوٹو)
 

یکم جولائی 2011ء کو ایٹلانٹا کے ’لاطینو مال‘ میں کپڑے کا ایک اسٹور بند پڑا ہے۔ کھڑکی میں آویزاں سائن بورڈ پر ’تارکینِ وطن کے بغیر ایک دِن‘ تحریر ہے

 

واشنگٹن ڈی سی میں ’تارکین وطن کے بغیر ایک دِن‘ کے موقع پر ریلی نکالنے کی غرض سے مظاہرین اکٹھے ہوتے ہوئے
 

تارکین وطن کے بغیر ایک دِن کے موقعے پر، واشنگٹن ڈی سی کے جورجیا اوینیو پر بند پڑا ہوا ایک ریستوران

 

واشنگٹن ڈی سی کی 14ویں اسٹریٹ پر ’ٹیڈس بلیٹن ریستوران‘ کی ایک کھڑکی میں آویزاں ایک سائن  میں ’ڈے وداؤٹ امیگرینٹس‘ نمایاں ہے

 

جمعرات کے روز، نیو یارک شہر کے بروکلین علاقے میں ایک شخص ’بلو ربن‘ ریستوران کی کھڑکی کو دیکھتے ہوئے، جس میں تعطیل کی کال کی مناسبت سے ’تارکینِ وطن کے بغیر ایک دِن‘ تحریر ہے

 

اِس روز، تارکین وطن نے تعمیراتی اداروں، ریستورانوں اور دیگر کاروباری اداروں میں کام نہیں کیا۔ اس روز بائکاٹ/ہڑتال کی گئی، جس کا مقصد امریکی کاروبار اور ثقافت میں تارکین وطن کے کام کو نمایاں کرنا تھا