مراکش میں عقیدت مندوں کے لیے 'روشنیوں کا دن'

مراکش میں یوم عاشورہ کو 'روشنیوں کے دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جگہ جگہ تقریبات منعقد ہوتی ہیں

عاشورہ کے روز تقریبات کے لیے نئے کپڑے پہننے، مٹھائیاں و میوے تقسیم کرنے اور مہمانوں کو قہوہ پیش کا رواج بھی ہے

اس دن خواتین، بچوں کے ہمراہ ایک دوسرے کے گھروں میں تقریبات میں شریک ہوتی ہیں۔ مہمانوں کی تواضع کے لیے بسکٹ، خشک میوہ جات تو پیش کیے ہی جاتے ہیں ساتھ ساتھ موسیقی کا بھی اہتمام ہوتا ہے

عاشورہ کے دن بچوں کا پسندیدہ مشغلہ گھر گھر جاکر میوے اور انواع و اقسام کے کھانے جمع کرنا ہوتا ہے

مختلف گلی محلوں اور مقامات پر الاؤ بھی روشن کیے جاتے ہیں۔ نوجوان آلاؤ روشن کرنے کے لیے ٹائر اور مٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ دیر تک روشن رہ سکیں

یوم عاشور پر نوجوان خوشی کے اظہار کے لیے مختلف تقریبات اور مقابلے منعقد کرتے ہیں جن میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں

دارالحکومت رباط میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی مختلف طریقوں سے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ بچوں  کو سب سے زیادہ دلچسپی آتش بازی میں ہوتی ہے

ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی آتش بازی دور دراز سے بھی نظر آتی ہے۔ اکثر افراد آتش بازی کے مختلف رنگ آسمان پر بکھرتے ہوئے دیکھنے کے اونچی پہاڑیوں پر موجود ہوتے ہیں۔

دارالحکومت رباط میں خشک میوہ جات کی دکانوں پر خریداری بڑھ جاتی ہے۔ عاشورہ کے دن سب سے زیادہ ڈرائی فروٹ کھائے اور کھلائے جاتے ہیں