افغانستان میں انتقال اقتدار کا عمل مکمل

 افغانستان میں تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میں انتقال اقتدار کے بعد نئے صدر اشرف غنی احمد زئی نے اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔

عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے اور چیف ایگزیکٹو کا عہدہ وزیراعظم کے برابر ہے۔

نو منتخب افغان صدر اشرف غنی سے ملک کے چیف جسٹس نے حلف لیا۔

اس تقریب میں ملک کے دو نئے نائب صدور عبدالرشید دوستم اور سرور دانش نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری کابل کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔

نومنتخب صدر اشرف غنی نے اپنے انتخاب پر ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

شراکت اقتدار کا ایک معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا جس کے تحت اشرف غنی صدر اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے۔

حامد کرزئی نے 13 برس تک افغانستان کا صدر رہنے کے بعد یہ عہدہ چھوڑا ہے۔

نئے صدر اشرف غنی کے لیے افغانستان کی معیشت کو بحال کرنا اور بدعنوانی ختم کرنا بڑے چیلنجوں میں شامل ہو گا۔