افغان طالبان نے امریکہ سے قیدیوں کا ’ممکنہ تبادلہ‘ ملتوی کردیا

U.S. Secretary of State John Kerry, right, holds 8-month-old Andrew Belz as he poses for photos with the children of U.S. troops and U.S. Embassy personnel at Collier Field House at Yongsan Garrison in Seoul, South Korea.

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اپنے ایک فوجی بووی برگدال کی رہائی کے بدلے خلیج گوانتانامو میں قید پانچ طالبان کو رہا کرنے کے لیے بات چیت کی تھی۔
افغان طالبان نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کا ممکنہ تبادلہ معطل کر دیا ہے۔

اتوار کو طالبان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس التوا کی وجہ ان کے بقول ’’ ملک میں پیچیدہ سیاسی صورتحال‘‘ ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اپنے ایک فوجی بووی برگدال کی رہائی کے بدلے خلیج گوانتانامو میں قید پانچ طالبان کو رہا کرنے کے لیے بات چیت کی تھی۔

برگدال 2009ء میں لاپتا ہوگیا تھا اور باور کیا جاتا رہا ہے کہ اسے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں رکھا گیا ہے۔

طالبان کے اس تازہ بیان پر امریکہ کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔