کرونا کے باعث نوجوانوں کے فن پاروں کی آن لائن نمائش

نمائش کے منتظم الحمرا آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ذوالفقار کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کے باعث نمائش کو آن لائن منعقد کرنا پڑا۔

نمائش سے نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ مصوروں کے مطابق نمائش کے ذریعے اُنہیں دوسرے آرٹسٹوں کا کام سمجھنے، دیکھنے اور سیکھنے کو ملتا ہے۔
 

ایک نوجوان مصورہ تحریم لیاقت نے خدشہ ظاہر کیا کہ جس طرح عام دنوں میں مصوروں کے کام کو پذیرائی ملتی ہے، شاید اِس بار نہ مل سکے۔

نمائش میں 419 نوجوان فن کاروں کے فن پارے شامل ہیں۔ ان میں 299 لڑکیاں اور 120 لڑکے ہیں۔ نمائش میں مجموعی طور پر 500 فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

 

اس نمائش میں جن نوجوان فن کاروں کے فن پاروں کو زیادہ پذیرائی ملے گی ان کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔
 

فنِ مصوری کا ذوق رکھنے والے افراد اِس نمائش کو ورچوئل ٹور سے دیکھ سکتے ہیں۔

کرونا وائرس کی وجہ سے نمائش میں شامل فن پاروں کو کتابچے کی صورت میں شائع نہیں کیا جا سکا۔

نمائش میں رکھے گئے فن پارے صرف الحمرا آرٹس کونسل کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الحمرا آرٹس کونسل میں ہر سال یہ سب سے بڑی نمائش ہوتی ہے۔ نمائش کی کوئی تھیم نہیں ہوتی۔ تھیم سے مصور محدود ہو جاتے ہیں۔