گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب

سارہ پالسن کو ٹی وی سیریز دی پیپل وی او جے سمپسن کے زمرے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ڈیمین چیزل کو فلم ’لالالینڈ‘ کے بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گيا ہے۔

میرل سٹریپ کو انٹرٹینمٹ کی دنیا میں گرانقدر خدمات کے لیے رواں سال کا سیسل بی ڈی ملیئر ایوارڈ سے نوازا گيا ہے۔

ریان گاسلینگ کو فلم لالالینڈ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

فلم ’لا لا لینڈ‘ نے گولڈن گلوب میں نئی تاریخ رقم کی اور اس فلم کو سات گولڈن گلوب ایوارڈز ملے ہیں۔

گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں فلم کی دنیا سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔

A camp worker feeds Ayeyar Sein, a four-month-old baby elephant whose parents were killed by poachers, after her daily wound cleaning in Wingabaw Elephant Camp, Bago, Myanmar.

ممتاز فلمی ایوارڈ گولڈن گلوب کی 74 ویں سالانہ تقریب کیلیفورنیا میں ہوئی۔

ایزابیل ہوپرٹ کو فلم ایلی میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ فارن فلم زمرے میں پال ورہووین کی فلم ایلی کو بہترین فلم قرار دیا گيا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کو آسکر ایوارڈز کا کرٹین ریزر کہا جاتا ہے۔ یعنی جو فلمیں یہاں کامیاب ہوتی ہیں عام طور پر آسکر ایوارڈز میں انھی فلموں کی دھوم ہوتی ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی ستاروں بھری تقریب کی میزبانی جمی فالن نے اپنے مخصوص انداز میں کی۔