امریکہ: سڑکوں پر سیاہ فام ملیشیا کا مسلح مارچ

مسلح ملیشیا نے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی سیاہ فام خاتون کے آبائی علاقے میں سڑکوں پر گشت کیا۔

احتجاج میں بڑی تعداد میں مسلح افراد شریک تھے۔

مسلح مظاہرین بریونا ٹیلر کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مسلح ملیشیا کے احتجاج میں شریک کارکن سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔

مسلح مظاہرین انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ قطار میں مارچ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔

'این ایف اے سی' سیاہ فام افراد کی ملیشیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مارچ سفید فام ملیشیا کو چیلنج کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مارچ دیکھنے کے لیے شاہراہوں کے کنارے پر عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مارچ میں ایک شخص کا اسلحہ غلطی سے چل جانے کے بعد ایک فرد زخمی بھی ہوا۔

مسلح مارچ میں شریک بعض افراد نے خطرناک گیسز سے بچنے والے ماسک بھی پہنے ہوئے تھے۔

مارچ میں شریک اکثر افراد کے پاس خود کار اسلحہ تھا۔

مارچ کے شرکا شہر کے مرکز سے گزرتے ہوئے محکمۂ انصاف کی عمارت تک گئے۔

احتجاج میں شریک کئی افراد نے اپنے چہروں کو ڈھانپا ہوا تھا۔