جاپان: منفرد ماہی خانوں میں رنگ برنگی مچھلیوں کی سحرانگیز نمائش

28 اگست سے شروع ہونے والی اس 'گولڈ فش ایگزیبیشن' میں 30 ہزار 'گولڈ فش' رکھی گئی ہیں۔

گولڈ فش کا یہ انداز نہ صرف منفرد اور دلکش ہے بلکہ آرٹ کے ایک اچھوتے فن پارے جیسا بھی ہے۔

نمائش میں موجود ایکوریمز کو فن پاروں کے انداز میں خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ آرٹ کے اس نمونے کو 'رفلیکٹیریم' کا نام دیا گیا ہے۔

گولڈ فش سرخ رنگ میں بھی پائی جاتی ہے۔ چھوٹے سائز کی یہ مچھلی اپنے گرد و پیشن کے رنگوں کے حسین امتزاج کے باعث نہایت خوب صورت نظر آ رہی ہے۔

نمائش میں رکھی گئی خوبصورت اور منفرد مچھلیوں کی اس قسم 'گولڈ فش' کے مختلف ایکوریمز کو مختلف نام دیے گئے ہیں۔ تصویر میں دکھائی دینے والے اس ایکوریم کا نام 'دی فاریسٹ آف گولڈ فِش' ہے۔
 

 

آرٹ میوزیم میں رکھے اس گولڈ فش ڈسپلے کو 'اوئیرن' کا نام دیا گیا ہے۔

کہیں ایکوریمز کو مختلف انداز میں سجا کر فن پارے تخلیق کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو کہیں رنگوں کے حسین امتزاج سے آرٹ جھلک رہا ہے۔

مچھلیوں کے ان ایکوریمز کو  'دی فاریسٹ آف گولڈ فش' کا عنوان دیا گیا ہے۔

ٹوکیو میں جاری اس منفرد اور انوکھی نمائش میں ننھی ننھی خوبصورت مچھلیاں دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں۔

نمائش گاہ میں رکھے گئے خوبصورت ماہی خانوں میں روشینوں اور رنگوں کے دلکش امتزاج نے ننھی مچھلیوں کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیا ہے۔