بنکاک میں بم دھماکے کے بعد کے مناظر
یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے لگ بھگ رچا پراسونگ کے تجارتی چوک کے قریب ہوا۔
تھائی دارالحکومت میں ایک عشرے سے زائد عرصے کے دوران ہونے والا یہ بڑا بم حملہ ہے۔
پولیس اہلکار جائے دھماکے کا معائنہ کر رہے ہیں۔
تھائی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی شامل ہیں۔
امدادی کارکن بم دھماکے کے بعد لوگوں کی مدد کے لیے جا رہا ہے۔
بم دھماکے سے زخمی ہونے والے فرد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
بم دھماکے کے باعث تباہ شدہ ہونے والی موٹرسائیکلیں۔