لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ

بیروت کی بندر گاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک گودام میں مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے بعد ہوا تھا۔

بندرگاہ میں دھماکے کے مقام پر آگ لگی دیکھی گئی جس کے بعد ایک بڑا دھماکہ ہوا اور بھڑکنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔

متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور ملبے سے متاثرین کو نکالا جا رہا ہے۔

دھماکے سے بندرگاہ اور اس کے گردونواح میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کاروباری اور رہائشی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

دھماکہ بظاہر ایک گودام میں موجود امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں ہوا ہے۔

دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ملک شدید بحران کا شکار ہے اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔

حادثے پر لبنان کے صدر مشیل ایون کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دھماکہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب اقوامِ متحدہ کی ایک عدالت میں لبنانی حزب اللہ کے چار ارکان پر سابق وزیرِ اعظم رفیق الحریری کے قتل کے مقدمے کی سماعت جاری ہے اور اس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

دھماکے سے بندر گاہ پر لنگر انداز بحری جہازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

دھماکے کے بعد ریسکیو کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔