متعدد یورپی ملکوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، بیلجیئم میں فوج طلب

بیلجیئم، جرمنی اور مغربی یورپ میں درجنوں مشتبہ شدت پسندوں کی گرفتاریوں کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

یورپی حکام کے مطابق بیلجئم یورپ کا سرِ فہرست ملک ہے جس کی آبادی کے تناسب کے اعتبار سے سب سے زیادہ شہریوں نے شام میں جہادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

تقریباً تین سو فوجی امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں، نیٹو اور یورپی یونین کی تنصیبات کے تحفظ کے لیے تعینات رہیں گے۔

بیلجیئم کے وفاقی مجسٹریٹ ایرک وان ڈیر صحافیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

بیلجیئم میں ہزاروں پولیس اہلکار ایسے مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں جن پر کسی بھی ممکنہ دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے۔

بیلجیئم میں جمعرات کو ایک مشتبہ اسلامی شدت پسند گروپ کے خلاف مارے جانے والے چھاپے میں دو مسلح شخص ہلاک ہو گئے تھے۔

بیلجیئم کے تفتیشی افسر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔