’ناک آوٹ‘ مرحلے کے سنسنی خیز میچ

برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے میچ کے آخری چند منٹوں میں دو گول کر کے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

نیدرلینڈز کو پہلے گول کے چند منٹ بعد پنلٹی کک ملی جس پر دوسرا اور فیصلہ کن گول کر کے انہوں نے میکسیکو کو ناک آؤٹ کر دیا۔

نیدرلینڈز کا کوارٹر فائنل میں کوسٹاریکا سے مقابلہ ہو گا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں میکسیکو کے جیوانی سینٹوس نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔

فورٹیلیزا میں کھیلا جانے والا میچ انتہائی گرمی میں کھیلا گیا۔

کوسٹا ریکا نے ایک سخت مقابلے میں یونان کی ٹیم کو پنلٹی ککس پر ہرا کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوسٹا ریکا اور یونان کی ٹیمیں مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم میں ایک دوسرے کو مات نہ دے سکیں تو میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

کوسٹا ریکا نے پہلی بار کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

کوسٹا ریکا نے پانچوں پنلٹی ککس پر گول کیے جب کہ یونان چوتھی پنلٹی پر گول نہ کر سکا۔

کوسٹا ریکا کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔