برطانیہ میں کرونا ویکسینیشن کی مہم جاری

پچیاسی سالہ ڈاکٹر ڈورین براؤن کو گائز اسپتال لندن میں ویکسین لگائی گئی۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن گائز اسپتال لندن کی نرس ربیکا کیتھر سائیڈکو ایک مریض کو ویکسین لگاتے دیکھ رہے ہیں۔

منگل کو نرسنگ ہوم میں رہنے والی 90 سالہ مارگریٹ کینن کا ویکسین لگوانے کے بعد واپس آنے پر عملہ استقبال کر رہا ہے۔ مز کینن ویکسین لینے والی پہلی برطانوی خاتون ہیں جنہیں برطانیہ کے یونیورسٹی ہاسپٹل کووینٹری میں ویکسین دی گئی۔

برطانیہ کے 81 سالہ شہری بل ولیم شکسپئر کو بھی منگل کے روز یونیورسٹی ہاسپٹل کووینٹری میں ویکسین دی گئی۔

فائزر کی کرونا ویکسین کی شیشی۔ یہ ویکسین پہلے مرحلے میں بڑی عمر کے افراد اور طبی عملے کو دی جا رہی ہے۔ برطانیہ کرونا وائرس کے انسداد کی ویکسین کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔ 

برطانیہ میں ویکسینیشن کی غرض سے مختلف اسپتالوں میں ویکسین سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں واقع دی این ایچ ایس لوسیا جارڈن اسپتال بھی ان مراکز میں شامل ہے جہاں نرس پاولا میک موہن فائزر اور یائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کا انجکشن لگانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

اٹھانوے سالہ ہنری جیک ووکس کا ساؤتھ میڈ اسپتال برسٹل میں ویکسین لینے کے بعد اظہارِ مسرت۔

رائل وکٹوریہ اسپتال میں نرس جوانا سلوان کو ویکسین کا انجیکشن لگایا جا رہا ہے۔

برطانیہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے۔ وہ ویکسینیشن مہم کو وبائی مرض کے خاتمے کی سمت ایک اہم قدم قرار دے رہا ہے۔

ڈاکڑ ہری شکلا اور ان کی اہلیہ رنجو رائل وکٹوریہ انفرمیری سینٹر نیو کیسل میں ویکسین لینے سے قبل معلوماتی کتابچہ کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

جن مریضوں کو ویکسین دی جاتی ہے انہیں باقاعدہ ایک کارڈ جاری کیا جاتا ہے جن میں مرض اور مریض سے متعلق تمام معلومات درج ہوتی ہیں۔

کارڈف، ساؤتھ ویلز کے ویکسینیشن مرکز میں ایک خاتون کو انجیکشن لگایا جا رہا ہے۔ برطانیہ بھر میں آٹھ دسمبر سے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

کارڈف، ساؤتھ ویلز میں واقع صحت کے ایک مرکز میں مریض ویکسین وصول کرنے کے لیے ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ساؤتھ ویلز کے ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے والی ایک ملازمہ کو ویکسین دی جارہی ہے۔

بیاسی سالہ خاتون برنیس وائنر لندن کے رائل فری اسپتال میں ویکسین کی خوراک لینے کے بعد اپنا کارڈ تھامے ہوئے ہیں۔

ایڈنبرگ اسکاٹ لینڈ میں واقع ویسٹرن جنرل اسپتال کی نرس کیٹی میکانٹوش کلینیکل نرس منیجر فیونا چرچل کو ٹیکہ لگا رہی ہیں۔