ایوبیہ: 130 سال پرانی سرنگ سیاحوں کے لیے بحال

اس علاقے کا نام سابق صدر جنرل ایوب خان کے نام کی مناسبت سے ایوبیہ رکھا گیا جب کہ اس کا قدیم نام گھوڑا ڈھاکہ تھا۔

اس سرنگ میں 2005 میں پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی تھی۔​

یہ سرنگ 1891 میں تعمیر کی گئی تھی۔

سرنگ کی بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ملک امین اسلم نے کیا تھا۔

سرنگ کو مٹی اور پتھروں سے تعمیر کیا گیا تھا۔

برطانوی دور میں مری میں پانی کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سرنگ میں پائپ لائن بچھائی گئی۔

برطانیہ نے اس پائپ لائن کی تعمیر میں حصہ لینے والے فوجیوں کو تمغوں سے نوازا تھا۔

سرنگ کی لمبائی 250 فٹ اور چوڑائی 4 فٹ جب کہ اونچائی 6 فٹ ہے۔

سیاح چٹانوں کے عچیب وغریب ڈیزائن دیکھ کر حیرت میں پڑجاتے ہیں۔

سیاح اب اس سرنگ کو دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔

لوگوں کی سہولت کے لیے سرنگ کی تاریخ بورڈ پر درج کی گئی ہے۔

سرنگ میں قدیم دور کے نقش و نگار آج بھی موجود ہیں۔

یہ تاریخی سرنگ دو دہائیوں کے بعد سیاحوں کے لیے بحال کی گئی ہے۔

تعمیرات کے ماہرین اس سرنگ کو برطانوی دور کے فن کا شاہکار قرار دیتے ہیں۔

سرنگ کی دلکشی سیاحوں کی دلچپسی کا سبب ہے۔