برسلز میں معمولات زندگی بحال

برسلز کی میلبیک میٹرو اسٹیشن سے مسافروں نے پیر کو معمول کے مطابق سفر کیا۔

برسلز کے ایئرپورٹ کو بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جسے خود کش حملہ آوروں نے میٹرو اسٹیشن پر حملے سے ایک گھنٹہ قبل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

اسٹیشن میں ایک یادگاری دیوار مختص کی گئی ہے جس پر مسافر 22 مارچ کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بارے میں اپنے احساسات اور یادیں درج کر سکتے ہیں۔

ان حملوں میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں 16 میلبیک میٹرو میں ہلاک ہوئے۔

برسلز دہشت گرد حملوں کے ایک ماہ بعد شہر معمول کی طرف دوبارہ لوٹ رہا ہے۔

حکام کا خیال ہے کہ برسلز اور پیرس میں ہونے والے حملوں میں ملوث نیٹ ورک کے پیچھے خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی تنظیم کا ہاتھ ہے۔