کیلیفورنیا: جنگل میں لگنے والی آگ سے وسیع رقبہ متاثر

اب تک 80 ہزار سے زیادہ افراد کو وہاں سے نکالا جا چکا ہے۔

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی جنگل کی آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے تاہم اس آگ کے بڑھکنے کے بارہ گھنٹوں کے اندر تقریباً چھ ہزار ہیکٹرز کا علاقہ متاثر ہوا۔

آگ کے شعلوں اور دھواں کی وجہ سے لاس اینجلس اور لاس ویگاس کے درمیان رابطہ شاہراہ سمیت متعدد سڑکوں کو بند کرنا پڑا۔

آگ بجھانے کے عملے کے تقریباً سات سو افراد اس آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

جنگل میں آگ لگنے کے واقعات کیلی فورنیا اور دیگر مغربی ریاستوں میں زیادہ گرمی والے مہینوں میں اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

کیلیفورنیا کے دارالحکومت ساکرامینٹو کے شمال مغرب میں واقعہ لوئر لیک کے علاقے میں لگنے والے آگ کی وجہ سے ایک سو پچھہتر گھر اور تجارتی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہے۔